Breaking News

پی ٹی آئی کا کارکن کی ہلاکت کے خلاف احتجاج

 

کراچی : کراچی ميں تحريک انصاف کے کارکن کی مبینہ ہلاکت کیخلاف احتجاج کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، ہوائی فائرنگ اس وقت کی گئی جب مظاہرین وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھنے کی کوشش کررہے تھے۔

کراچی ميں تحريک انصاف کا کارکن قتل ہوگیا، پی ٹی آئی کارکنان نے پريس کلب سے وزيراعلیٰ ہاؤس جاکر احتجاج کرنے کا فيصلہ کیا، کارکنان کا ہے کہنا کہ ساتھی 25 سالہ نظر اللہ کو پوليس نے منگھوپير ميں گھر سے حراست ميں ليا اور پھر پيرآباد تھانے سے 2 روز بعد لاش ملی۔

کارکنان نے وزيراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تو انہیں سپريم کورٹ رجسٹری کے پاس ہی روک ليا گيا، شاہين کمپیلکس کے قريب اچانک فائرنگ سے بھگدڑ بھی مچ گئی، تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved