انسداد دہشت گردی پلان پر ہنگامی بنیادوں پر عمل کرنے کا متفقہ فیصلہ

 

اسلام آباد : وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں انسداد دہشت گردی ایکشن پلان کے تمام نکات پر ہنگامی بنیادوں پر عمل کرنے کا متفقہ فیصلہ کرلیا گیا۔ میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ دہشت گردی سے متعلق مقدمات خصوصی عدالتوں میں بھیجنے سے قبل جانچ پڑتال ہوگی، دہشت گردوں کو اپنے اتحاد سے تنہا کردیا ہے، اپنے بچوں کے قاتلوں کیخلاف اتحاد برقرار رکھیں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس ختم ہوگیا، انسداد دہشت گردی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس 6 گھنٹے جاری رہا، میٹنگ میں وفاقی وزراء، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ سنگین جرائم کے مقدمات خصوصی عدالتوں میں چلیں گے، مقدمات خصوصی عدالتوں میں بھیجنے سے قبل جانچ پڑتال ہوگی، خصوصی عدالتیں انسداد دہشتگردی کے قومی لائحہ عمل کا حصہ ہیں، خصوصی عدالتیں غیرمعمولی مسائل کا غیرمعمولی حل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو اپنے اتحاد سے تنہا کردیا، اپنے بچوں کے قاتلوں کیخلاف اتحاد برقرار رکھیں گے، قومی پلان پر تیز رفتار عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.