کراچی : کراچی میں پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مکان سے 2 معمر خواتین کی لاشیں ملیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی موت کی وجہ زہریلی چیز کھانا ہوسکتی ہے۔
پولیس کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی حدود پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 6 کے مکان نمبر ڈی 10 سے تعفن اٹھنے کی اطلاع ملی، پولیس پہنچی تو مکان سے 2 ضعیف خواتین کی لاشیں ملیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کی عمریں 75 اور 80 سال ہیں، دونوں گھر میں تنہا رہتی تھی، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دونوں خواتین کی موت زہریلی چیز کھانے سے معلوم ہوتی ہے، گھر میں تمام سامان بھی موجود ہے، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
Leave a Reply