فوجی عدالتوں کی پہلے حمایت بعد میں مخالفت کرنیوالے منافق ہیں، الطاف حسین

 

لندن : متحدہ کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں کہ طالبان نے ملک کا بیڑا غرق کردیا، قوموں کو روایات سے ہٹ کر فیصلے کرنے پڑتے ہیں، اے پی سی میں ملٹری کورٹس کی حمایت اور بعد میں مخالفت کرنے والے منافق ہیں۔

سماء سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مظفر گڑھ میں ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس اور شکر گڑھ میں بھارتی جارحیت کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ قوموں کو روایات سے ہٹ کر فیصلے کرنے پڑتے ہیں، پی ٹی آئی، اے این پی، پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں نے فوجی عدالتوں کی حمایت کی، ایم کیو ایم نے اختلافی نوٹ لکھنے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم کی ہدایت پر اسحاق ڈار نے رابطہ کیا، اے پی سی اجلاس ميں حمايت اور بعد ميں مخالفت کرنیوالے منافق ہيں۔

الطاف حسین کا کہنا ہے کہ طالبان نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے، خیبرپختونخوا میں لڑکیوں کے اسکول تباہ کئے گئے، ملک بھر میں مساجد اور عبادت گاہوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا، عدالت نے سلمان تاثیر کے قاتل کو سزا سنائی لیکن اس پر عمل نہیں ہوسکا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.