Breaking News

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی نوید سنادی

 

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کردیا ساتھ ہی بجلی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کی خوشخبری سنادی۔ کہتے ہیں فرنس آئل کی قیمتیں 79 ہزار سے 43 ہزار روپے فی ٹن پر آگئیں، بجلی بلوں میں آنیوالی واضح کمی جنوری میں نظر آئے گی، صوبائی حکومتیں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کیا، تو ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی بھی نوید سنادی، کہتے ہیں کہ ستمبر میں فرنس آئل کی قیمت 79 ہزار 229 روپے فی ٹن تھی جو یکم جنوری کو 43 ہزار 15 روپے فی ٹن ہوجائے گی، فرنس آئل پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لگایا جارہا، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 32 پیسے کمی کردی گئی، بجلی بلوں میں آنیوالی واضح کمی جنوری میں نظر آئے گی، صوبائی حکومتیں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی ہے، پیٹرول 4 ماہ کے دوران 29 روپے 79 پیسے فی لیٹر سستا ہوا، دیگر مصنوعات میں بھی 40 روپے فی لیٹر سے زائد کی کمی کی گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچنا چاہئے، ایسا نہ کیا گیا تو یہ عوام سے زیادتی ہوگی۔

نواز شریف کہتے ہیں کہ عوام کو 400 ارب روپے کا فائدہ پہنچ چکا ہے، عوام کو سہولیات دینے پر یقین رکھتے ہیں، ملکی مسائل کے حل کی جانب مسلسل گامزن ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved