دفتر خارجہ کی پاک چین تعلقات میں بگاڑ کی تردید

 

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، تسنیم اسلم نے پاک چین تعلقات میں بگاڑ کی تردید کردی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ کے اسی ماہ دورہ پاکستان کی تاریخ طے کی جارہی ہے۔

تسنیم اسلم نے کہا بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کے مرکزی ملزم کی شناخت کے باوجود کارروائی نہیں کی مگر ذکی الرحمان لکھوی کے معاملے پر بلاوجہ شور مچارہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت نے آج سول ایٹمی تنصیبات، قیدیوں کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ کیا، پاک چین تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے، اختلافات کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.