انسداددہشتگردی پلان پرعمل،وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی قائدین کااجلاس آج ہوگا

 

اسلام آباد   :   دہشت گردی کے بڑے مسئلے کا مقابلہ کرنے کيلئے بڑے فيصلوں پر عمل درآمد کيلئے وزيراعظم نے سياسي جماعتوں کے قائدین کو آج اسلام آباد ميں بلب کرلیا، نواز شريف کي زير صدارت اجلاس ميں آصف علی زرداری، عمران خان اور دیگراہم سیاسی رہنما سرجوڑ کر بيٹھيں گے۔

نيشنل ايکشن پلان پر پارليماني اور سياسي رہنماؤں کا ایک اور اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے، سابق صدر آصف  زرداري، پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان، ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، چوہدري شجاعت، سراج الحق نے  شرکت کی یقین دہانی کرادی۔ وزيراعظم نوازشريف شرکاء کو نيشنل ايکشن پلان پر اعتماد میں لیں گے اور خصوصي عدالتوں پر پيپلز پارٹي اور دوسری جماعتوں کے  تحفظات دور کرنے کي کوشش کي جائے گي۔

انسداد دہشت گردی پلان پر گذشتہ روز بھی سول و عسکری قیادت کی طویل بیٹھک ہوئی، وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شرکاء کو نیکٹا اجلاس پر بریف کیا، ڈی جی آئی آیس آئی نےآپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا  کہ دہشت گردوں کو ملک کے کونے کونے میں ڈھونڈا جا رہا ہے، انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں میں کوئی فرق روا نہیں رکھیں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.