خصوصی عدالتیں فوج کی خواہش نہیں، حالات کا تقاضہ ہے، آرمی چیف

 

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں انشاء اللہ ہم فتح یاب ہوں گے، انہوں نے واضح کیا کہ فوجی عدالتيں آرمی کی خواہش نہیں، غیرمعمولی حالات کا تقاضا ہیں، حالات معمول پر آتے ہی اصل نظام بحال ہوجائے گا۔

پارلیمانی قائدین کی اے پی سی سے خطاب میں جنرل راحیل شریف نے اِس یقین کا بھی اظہار کیا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ لازمی طور پر جیتیں گے، بولے یہ جنگ ہارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کانفرنس کے فیصلے قوم کے مقدر کا فیصلہ کریں گے، پاک فوج کے سپہ سالار نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ پہلی اے پی سی کے فیصلوں پر لازمی آگے بڑھنا ہوگا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.