خضدار میں ایف سی کی کارروائی، 4 شرپسند ہلاک، ایک اہلکار شہید

 

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے خضدار میں سرچ آپریشن کے دوران ایف سی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 شرپسند ہلا ک ہوگئے، واقعے میں ایک ایف سی اہلکار بھی شہید ہوا۔

ایف سی ترجمان کے مطابق خضدار کے علاقے نال میں ایف سی کا کالعدم تنظیم کیخلاف سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران شرپسندوں نے فورسز پر حملہ کردیا جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 ملزمان مارے گئے، کئی شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا ایک جوان شہید ہوگیا، ہلاک شرپسند اغواء برائے تاوان، لیویز اہلکاروں پر حملوں، اسلحہ اور گاڑیا ں چھیننے سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شرپسندوں کے قبضے سے سرکاری اسلحہ اور گاڑیاں برآمد کرلی گئیں، ایک اور کارروائی میں ایف سی نے رکھنی کے علاقے میں بم اور بارودی سرنگ دھماکوں میں ملو ث کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.