ملتان: ڈاکٹر پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ایم بی بی ایس کے طالب علم گرفتار

 

ملتان : پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن ملتان کے صدر ڈاکٹر شاہد پر قاتلانہ حملہ کرنے والے 2 افراد گرفتار کرلئے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ایم بی بی ایس کے طلبہ ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی ملتان نے پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر شاہد پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دونوں شاگردوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا، ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ایم بی بی ایس میں فیل ہونے پر رنج تھا، انہوں نے ڈاکٹر شاہد سے 20 لاکھ روپے بھتہ بھی مانگا تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کاشف ایم بی بی ایس فائنل ایئر کا طالب علم جگکہ دوسرا ملزم ڈاکٹر ہے، ڈاکٹر شاہد پر 29 دسمبر کو کچہری روڈ پر فائرنگ کی گئی تھی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.