نواز شریف نے جن لوگوں کیخلاف الیکشن لڑا انہی کو ساتھ بٹھالیا، ممتاز بھٹو

 

حیدرآباد : ممتاز بھٹو کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سندھ میں اپنی ہی جماعت کو لات ماردی، نواز شریف نے جن لوگوں کیخلاف الیکشن لڑا انہی کو ساتھ بٹھالیا، سندھ کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو مسترد کردیا۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء ممتاز بھٹو کہتے ہیں کہ پی ایم ایل این نے سندھ میں اپنی ہی جماعت کو لات مار دی، بدعنوانوں سے حساب لینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن وعدے بھلادیئے گئے، جن لوگوں کیخلاف الیکشن لڑا آج انہی کو ساتھ بٹھا رکھا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو مسترد کردیا، خون بھٹو کا بہا، پیپلزپارٹی کے پاس کون سا بھٹو بچا ہے، جو آدھا بھٹو پھنسا تھا وہ بھی چھوڑ کر بھاگ گیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.