وزیراعظم کا مذہبی تنظیم کے کارکنوں کی رہائی پر برہمی کا اظہار

 

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نےاسلام آباد میں اسلحہ سمیت گرفتار ہونے والے مذہبی تنظیم کے کارکنوں کی رہائی پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ ایف آئی آر میں کمزور دفعات لگانے پر بھی متعلقہ پولیس افسرکےخلاف تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس حوالے سے اعلٰی حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم نے تمام متعلقہ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دیا۔

گذشتہ شب اسلام آبادکے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ایس ایم جی اور رپیٹر سمیت دیگر اسلحہ کے ہمراہ گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو کو اسی معاملے پر معطل کیا گیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.