پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس آج طلب؛ عمران، زرداری بھی شریک ہونگے

 

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی پلان پر قومی رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کیلئے آج اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوگا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری ، عمران خان اور دیگر اہم سیاسی رہنما بھی شریک ہوں گے ۔ چاروں وزرائے اعلٰی کو بھی اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پالیمانی اور سیاسی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔

 

پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے خصوصی عدالتوں پر تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

 

حکومتی ترجمان کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ، پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان ، ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ، چوہدری شجاعت اور  سراج الحق بھی اجلاس میں شریک ہوں گے ۔

 

عمران خان نے پارٹی کے سینئیر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد شرکت کا فیصلہ کیا ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.