بھارتی فوج کی ظفروال ، شکر گڑھ سیکٹر پر فائرنگ، تیرہ سالہ بچی شہید،بچہ زخمی

 

درجنوں گھروں کو شدید نقصان پہنچا ، چناب رینجرز بھارتی فارئرنگ کے جواب میں بھرپور کارروائی کر رہی ہے ۔ بھارتی فورسز امن کی دشمن بن گئیں ۔ ہٹ دھرم بھارتی بی ایس ایف کا جنگی جنون جاری ہے اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری وقفے وقفے سے کی جا رہی ہے۔ ظفر وال سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکی سمیرا شہید ہوگئی۔ شکر گڑھ سیکٹر میں آج علی الصبح چک بیگا گاؤں ، سکمال، جگوال اور ننگل گاؤں کی آبادیوں پر بھی فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے باعث متعدد گھروں کی چھتوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا ۔ چک بیکا گاؤں میں مارٹر گولہ گرنے سے 8سالہ بچہ مرسلین زخمی ہو گیا ، فائرنگ اور گولہ باری سے متعدد مویشی ہلاک ہوگئے ۔ پاکستان رینجرز کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے ۔ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی رات گئے سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے اور مختلف سیکٹرز میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز فائرنگ اور گولہ باری کر رہی ہیں۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.