دہشتگردوں کے حملے کا خطرہ،ٹرمینل ون رینجرز کے حصار میں آگیا

 

کراچی   :   حساس اداروں کی جانب سے وارننگ اور اطلاعات پر ٹرمینل ون پر رینجرز کو تعینات کردیا گیا، حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کے ممکنہ حملے کے خطرات سے آگاہ کیا گیا تھا۔

کراچی ایئرپورٹ ٹرمنل ون کو رینجرز نے اپنے سیکیورٹی حصار میں لے لیا ہے، ٹرمنل ون پر رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر بھی موقع پر پہنچے اور سیکیورٹی انتظامات اور ٹرمنل ون کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حساس اداروں نے ایئرپورٹ پر دہشت گردی کے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.