لاہور : وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں سانحہ واہگہ اور پشاور جیسے واقعات کو کبھی نہیں بھول سکتے، سیکیورٹی ادارے باہمی رابطوں کو نتیجہ خیز بنائیں، قانون کی حکمرانی اور حکومت کی عملداری یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیکیورٹی اور دہشت گردی کیخلاف اقدامات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ معصوم بچوں، عام شہریوں اور فوج کی قرنیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، چلینجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی قیادت نے مثالی کردار ادا کیا، سیکیورٹی ادارے کم وقت میں باہمی رابطوں کو نتیجہ خیز بنائیں، قانون کی حکمرانی اور حکومت کی عملداری کو یقینی بنایا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ سانحہ واہگہ اور پشاور اسکول جیسے واقعات کو کبھی نہیں بھول سکتے، قوم، سیاسی قیادت دہشت گردی کیخلاف ایک صفحے پر ہے۔
Leave a Reply