راولپنڈی اسلام آباد میں جشن میلاد النبی پر جلوس، ریلیاں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

 

اسلام آباد : جڑواں شہروں ميں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرا، مساجد، بازاروں اور گلیوں میں درود سلام کی صدائیں گونجتی رہیں، سیکيورٹی کے انتظامات بھی فول پروف کئے گئے۔

چہار سو نعلین مبارک والی ہرے جھنڈیوں کی بہار، درود و سلام کی صدائیں اور سیدی مرشدی کی پکار، عاشقان رسول سرور کونین سے بھرپور عقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔

راولپنڈی میں جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے چھوٹے بڑے 1100 سے زیادہ جلوس نکالے گئے جو جامع مسجد روڈ پر مرکزی جلوس میں شامل ہوئے، جلوس کے راستے خوبصورتی سے سجائے گئے، لنگر اور سبیلوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں مختلف علاقوں سے 150 جلوس نکالے گئے جو جی 7 پہنچے، مرکزی جلوس بلیو ایریا اور جی 6 ٹو سے ہوتا ہوا آبپارا میں دربار سخی محمود شاہ پر اختتام پذیر ہوگیا۔

جڑواں شہروں میں جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور ٹریفک پولیس کے 2 ہزار جبکہ راولپنڈی میں 5 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.