سکھر سینٹرل جیل کو 3 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ مل گئے

 

سکھر / ملتان : سکھر سینٹرل جیل کو 3 قيديوں کے موت کے پروانے مل گئے، 13 جنوری کی صبح تختہ دار پر لٹکايا جائے گا، ملتان میں بھی دو قاتلوں کو 7 جنوری کو پھانسی دی جائے گی۔

سینٹرل جیل سکھر کی انتظامیہ  2 روز میں ورثاء کو آخری ملاقات کا خط لکھے گی، شاہد حنیف، طلحہ اور خلیل نے 2001ء ميں ڈائریکٹر ڈیفنس منسٹری ظفر علی شاہ کو قتل کیا تھا۔

ملتان ميں سزائے موت کے منتظر 2 مجرموں کے ڈیٹھ وارنٹ بھی پير تک ملنے کا امکان ہے، احمد علی عرف شیش ناگ اور شبير عرف ڈاکٹر کو 7 جنوری کو پھانسی دی جانی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.