لوئر اورکزئی : لوئر اورکزئی ایجنسی میں فٹبال میچ کے دوران دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، وزیراعظم نے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو دہشت گردی کیخلاف اقدامات کی ہدایت کردی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی میں مقامی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا کہ زور دار دھماکا ہوگیا، واقعے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی، امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے اورکزئی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں دہشت گردی کی اطلاع کیلئے ہیلپ لائن نمبر 1717 کے پوسٹر آویزاں کریں۔
Leave a Reply