لندن : سولہ مئی انیس سو پچیانوے کو عمران خان کی شریک حیات بننے والی جمائما اپنے نام سے خان ہٹاچکی ہیں، تاہم کپتان کیلئے دل میں نرم گوشہ اب بھی موجود ہے۔
عمران اور ریحام کی شادی کی خبروں سے جمائما ناراض نہیں بلکہ سابق شوہر کیلئے نئی زندگی کی شروعات پر نیک تمنائیں کا اظہار کیا ہے، کپتان کی پہلی محبت نے جذبات کے اظہار کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ پیارے پیارے پیغامات بھیجنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ جمائما نے کہا کہ وہ خودکواعزازی پاکستانی سمجھتی ہیں اور ہمیشہ پاکستان سے پیار کریں گی اور آخر میں اس امید کا اظہا کیا عمران آئندہ زندگی میں خوش رہیں۔
Leave a Reply