ملتان سینٹرل جیل میں دو مجرمان کو پھانسی پر لٹکادیا گیا

 

ملتان : دو مزید دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ سینٹرل جیل ملتان میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ پھانسی پانے والوں نے کئی افراد کی زندگی کا چراغ گل کیا تھا۔ آج بے بسی کی موت مارے گئے۔
دو مزید دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔ سینٹرل جیل میں دو مجرم پھانسی پر چڑھا دیئے گئے۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے احمد علی عرف شیش ناگ کو ساڑھے پانچ بجے تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

 

دوسرے دہشت گرد شبیر عرف ڈاکٹر کو پونے چھ بجے پھانسی دی گئی۔

 

دونوں مجرموں کو پھانسی پر لٹکانے سے پہلے ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا گیا۔ جیل حکام نے پھانسی گھاٹ کی مکمل صفائی کرائی۔ جلاد صابر مسیح کو لاہور سے بلوایا گیا۔

پھانسی کے موقع پر سنٹرل جیل میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کيے گئے جيل پر پاک فوج کے دستے تعینات کئے گئے ۔

سنٹرل جیل کے اطراف میں پولیس کا گشت رات بھر جاری رہا اور جیل کے اندر بکتر بند گاڑیوں پر گشت اور مسلح کمانڈوز تعینات کئے گئے تھے۔

 

آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر کے مطابق، جیل کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ فوج جوانوں نے کنٹرول سنبھال لیا۔

 

مجرم احمد علی عرف شیش ناگ تین افراد کے قتل میں ملوث تھا۔ جبکہ غلام شبیر عرف ڈاکٹر خانیوال کے ڈی ایس پی اور ان کے ڈرائیور کے قتل کا مجرم تھا۔

 

مجرم احمد علی عرف شیش ناگ شاہ رسال روڈ پر الطاف حسین اور دو راہگیروں کے قتل میں ملوث تھا۔ مجرم کا تعلق جھنگ کی تحصیل شورکوٹ سے ہے۔

 

احمد علی کے خلاف جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شورکوٹ اور ملتان سمیت کئی تھانوں میں مقدمات درج تھے ۔

 

مجرم شبیر عرف ڈاکٹرنے گلستان چوک میں ڈی ایس پی انور اور ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

 

احمد علی کے ڈیتھ وارنٹ دو جنوری جبکہ شبیر عرف ڈاکٹر کے وارنٹ تین جنوری کو جاری کئے گئے تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.