نیشنل ایکشن پلان پر جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب

 

اسلام آباد  :    وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر جائزہ لینے کیلئے اجلاس آج طلب کرلیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کی زیرصدارت اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، نیکٹا اور دیگر متعلقہ محکموں، اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔ اس دوران نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلئے صوبائی حکومتوں اور مسلح افواج میں بہتر روابط کے ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.