دہشتگرد اکرام الحق لاہوری کو آج تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا

 

کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد اکرام الحق لاہوری نے 2001ء میں شور کوٹ میں اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ جلوس پر فائرنگ کی جس سے معصوم شہری ہلاک ہوگئے۔ اکرام الحق لاہوری کو گرفتار کرکے اس کا مقدمہ فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلایا گیا۔ عدالت نے اکرام الحق لاہوری کو سزائے موت کا حکم دیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پیر کے روز اس کے بلیک وارنٹ جاری کر دیے۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں جمعرات کو اکرام الحق لاہوری کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی۔ کوٹ لکھپت جیل میں مجرم کو پھانسی دینے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اس کی عزیزو اقارب سے آخری ملاقات بھی کروا دی گئی ہے۔ جیل میں مجرم کو پھانسی دینے کے لئے موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ فوج ،رینجرز اور پولیس کے دستے جیل میں سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.