عمران اور ریحام خان کیلئے شادی پر مبارکباد کے پیغامات

 

اسلام آباد : عمران خان کو ریحام خان سے شادی پر وسیم اکرم، سراج الحق، نبیل گبول سمیت اہم شخصیات نے مبارکباد دیتے ہوئے کامیابی کی دعا کی ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کی شادی کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں، شادی سنت نبوی ہے اور شادی کرنا ایک اچھی بات ہے۔

وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا نے نوبیاہتا جوڑے کو اپنے ٹویٹ پیغام میں مبارکباد دی ہے، شنیرا کہتی ہیں کہ عمران اور ریحام کی شادی خوشی کا موقع ہے۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسد قیصر ایم کیو ایم رہنماء نبیل گبول اور صدر پاکستان عوامی تحريک رحيق عباسی نے بھی عمران خان کو شادی پر مبارکباد دی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.