عمران اور ریحام رشتہ ازدواج میں منسلک

 

اسلام آباد : عمران خان اور ریحام خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، بنی گالہ میں مفتی سعید نے نکاح پڑھایا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی سربراہ کی رہائش گاہ بنی گالہ میں عمران خان اور ٹی وی اینکر ریحام خان کا نکاح پڑھایا گیا، سادہ سی تقریب میں قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی رہنماء عمران اسماعیل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ولیمے کی تقریب بھی کل سادگی سے ہوگی۔

مفتی سعید نے عمران اور ریحام کا نکاح پڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حق مہر ایک لاکھ روپے رکھا گیا ہے، گواہان میں ذاکر خان، عون چوہدری، بلال اور سیف شامل تھے۔

سماء کو دولہا اور دلہن کی تصاویر موصول ہوگئیں، عمران خان اور ریحام خان سفید جوڑے میں ملبوس تھے۔

فیصل جاوید کہتے ہیں کہ تقریب میں گواہان کے علاوہ کسی کو مدعو نہیں کیا گیا، ولیمے کا کھانا مدرسے کے بچوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عمران اور ریحام کی یہ دوسری شادی ہے، پی ٹی آئی سربراہ کے سابقہ بیوی جمائما خان سے 2 بچے ہیں، جبکہ ٹی وی اینکر بھی 3 بچوں کی ماں ہیں

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.