مولانا فضل الرحمان کی دعوت پر دینی جماعتوں کا اہم اجلاس کل ہوگا

 

اسلام آباد : مولانا فضل الرحمن کی دعوت پر دینی جماعتوں کا اہم اجلاس کل ہوگا، 21ویں آئینی ترمیم اور مدارس کیخلاف پروپیگنڈہ روکنے سمیت اہم قومی امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر دینی رہنماؤں کا اہم اجلاس صبح 11 بجے ہوگا، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، ساجد میر، علامہ ساجد علی نقوی، ڈاکٹر ابوالخیر زبیر اور دیگر رہنماء شریک ہوں گے۔

جے یو آئی ف نے 21ویں آئینی ترمیم میں مذہبی دہشت گردی جیسے الفاظ شامل کرنے پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.