وزیراعظم نواز شریف امیر ترین اور جمشید دستی غریب ترین رکن پارلیمنٹ

 

اسلام آباد : ارکان پارلیمنٹ کے اثاثہ جات کی تفصیلات جاری کرديں، وزیراعظم نواز شریف امیر ترین جبکہ جمشید دستی غریب ترین رکن پارليمنٹ ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں کی کل مالیت 2 ارب 10 کروڑ سے زائد ہے، وزیراعظم کے اثاثوں کی مالیت میں ایک برس کے دوران 28 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 27 لاکھ سے زائد ہے، عمران خان کے اثاثہ جات کی کل مالیت 3 کروڑ 27 لاکھ جبکہ مولانا فضل الرحمان نے 67 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کئے ہيں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.