کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں خواتین اور پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سمن آباد تھانے کی حدود ایدھی ہوم سہراب گوٹھ کے باہر دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں محمد حسین اور سید اصغر کو قتل کردیا، اورنگی گبول ٹاؤن سے 45 سالہ فیروزہ بی بی کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی، بھینس کالونی میں نالے سے خاتون کی جھلسی ہوئی لاش ملی، مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی۔
نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنج کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے عبداللطیف جاں بحق ہوگیا، مقتول اہلسنت والجماعت ضلع سینٹرل کے صدرعبدالرؤف کا بھائی تھا، بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں بھی نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 50 سالہ زمین گل کو قتل کردیا۔
نیو کراچی میں دکان پر فائرنگ سے 60 سالہ ناصر احمد اور38 سالہ محمد ساجد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Leave a Reply