قومی اسمبلی کی 16 اراکین 1715 تولہ سونے کی مالک

 

اسلام آباد : خواتین ارکان قومی اسمبلی کے پاس موجود سونے کے زیورات کی فہرست تیار کرلی، صرف 16 خواتین ایم این ایز کے پاس 9 کروڑ روپے سے زائد کا 1725 تولے سونا موجود ہے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خواتین اراکین اسمبلی کی ملکیت سونے کی تفصیلات پیش کردیں، 16 خواتین ایم این ایز کے پاس 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا موجود ہے، آسیہ ناز تنولی 300 تولے سونے کے ساتھ پہلے، زیب جعفر 210 اور ثریا جتوئی 200 تولے سونے کی مالک ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شکیلہ خالد 120 تولے کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ ٹاپ 10 گولڈن لیڈیز میں شائستہ پرویز، شہناز سلیم اور شگفتہ جمانی بھی شامل ہیں، تینوں خواتین ایم این ایز کے پاس 100، 100 تولے سونا ہے۔

فہرست میں 80، 80 تولے کی حامل عالیہ کامران، بیلم حسنین، مائزہ حمید اور منزہ حسن بھی شامل ہیں، شیریں مزاری اور صبیحہ نذیر 60، 60 تولے جبکہ سیما محی الدین، اسماء ممدوٹ اور مہرین رزاق 50، 50 تولے سونے کی مالک ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.