میڈیا میں بیجا خبروں کے باعث جلد نکاح کا فیصلہ کیا، عمران خان

 

اسلام آباد : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ میڈیا میں آنیوالی بے جا خبروں کے باعث جلد نکاح کا فیصلہ کیا، شادی پر اتنے بڑے رد عمل کا اندازہ نہیں تھا، مجھے تحفہ دینے کے بجائے کینسر اسپتال پشاور کی تعمیر میں حصہ لیا جائے، مدرسے کے بچوں کے ساتھ ولیمے کا کھانا کھا کر خوشی ہوئی۔

اسلام آباد میں مفتی سعید کے مدرسے میں سادہ سی ولیمے کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شادی پر مبارکباد دینے پر ہر پاکستانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اندازہ نہیں تھا کہ اتنا بڑا رد عمل آئے گا، پشاور سانحے کے باعث 20 تاریخ تک شادی کرنے کا منصوبہ نہیں تھا، میڈیا میں ریحام خان سے متعلق بے جا خبروں کے بعد بچوں سے بات کی اور نکاح کرلیا، سانحہ پشاور کی وجہ سے بڑے جشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے شوکت خانم کینسر اسپتال پشاور اسی سال مکمل ہوجائے، مجھے تحفہ دینے کے خواہشمند افراد اسپتال کی تعمیر میں حصہ لیں، دیگر لوگ بھی اس نیک کام کیلئے ڈونیشنز دیں، ہمیں چاہئے کہ شادی پر بے جا اخراجات کرنے کے بجائے غریبوں کی حالت بہتر کرنے پر رقم خرچ کریں، ملک میں 11 کروڑ لوگ 2 وقت کی روٹی نہیں کھاسکتے، پاکستان میں نئی مثال قائم کرنا چاہتے ہیں، مدارس کے بچوں کے ساتھ ولیمے کا کھانا کھا کر بہت خوشی ہوئی۔

پی ٹی آئی سربراہ نے سیاست پر بھی بات کی، ان کا کہنا ہے کہ 30 ہزار سے زائد جعلی ووٹ سامنے آچکے ہیں، جوڈیشل کمیشن میرے لئے نہیں پاکستان کے مستقبل کیلئے ہے، اسی طرح انتخابات کرانے ہیں توجمہوریت تو نہ ہوئی، الیکشن کی تفتیش کرکے دھاندلی کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.