کراچی،مختلف علاقےشدیددھندکی لپیٹ میں،ایئرپورٹ پرحدنگاہ صفر

 

کراچی   :   کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے ہی دھند چھائی رہے،جب کہ ایئرپورٹ کے اطراف حد نگاہ صفر ہوگئی، جس سے پروازیں  تاخیر کا شکار ہوئیں اور ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا۔

پنجاب کی طرح کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی جمعہ کی صبح دھند کا راج رہا، دھند کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر حد نگاہ صفر رہی اور پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق رات ڈھائی بجے سے ایئرپورٹ پروازوں کیلئے بند ہے،جس کے باعث بین الاقوامی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دھند ختم ہونے کے بعد پروازیں نارمل شیڈول کے مطابق ہوں گی۔

ملیر، ائیرپورٹ، کورنگی انڈسٹریل ایریا، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی اور نیو کراچی کے علاقے اچانک شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، محکمہ موسمیات کے مطابق امکان ہے کہ ساڑھے نو بجے تک دھند ختم ہو جائے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.