Breaking News

وزیراعظم کا راولپنڈی دھماکے کا نوٹس، سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا اظہار مذمت

 

اسلام آباد : وزیراعظم نے راولپنڈی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے منصوبہ بندی کرنیوالے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی، سیکیورٹی حکام سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر داخلہ، الطاف حسین، سراج الحق، قائم علی شاہ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے امام بارگاہ کے قریب دھماکے پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے منصوبہ بندی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی، سیکیورٹی حکام سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر ہی دم لیں گے، حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی راولپنڈی دھماکے پر اظہار مذمت کیا اور آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی، اسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کا حکم دیتے ہوئے انہوں نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، دہشت گردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے۔

قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین نے راولپنڈی دہشت گردی پر مذمت کا اظہار کیا، ان کا کہنا ہے کہ محفل میلاد کے دوران دھماکا کرنیوالے خوارج ہیں، مساجد و امام بارگاہوں میں مؤثر حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، گورنر سردار مہتاب، اے این پی رہنماء غلام احمد بلور اور چیئرمین سنی الائنس کونسل اظہر رضا نے بھی دہشت گردی کے واقعے پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔

پی اے ٹی سربراہ علامہ طاہر القادری راولپنڈی دھماکے کی شديد مذمت کرتے ہوئے اپنے کارکنوں کو خون کے عطيات دينے کی ہدايت بھی کی، بلوچستان شعیہ کانفرنس اور چیئرمین سنی الائنس نے واقعے پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے 3 دن کے سوگ کا اعلان کردیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved