راولپنڈی دھماکے کا مقدمہ درج، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل، دو ہفتوں میں رپورٹ دیگی

 

راولپنڈی کے انتہائی گنجان آباد علاقے چٹیاں ہٹیاں میں واقع امام بارگاہ ابو محمد رضوی میں ہونیوالے گزشتہ رات کے بم دھماکہ کا مقدمہ ابن محمد رضوی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے ۔ تھانہ وارث خان میں درج مقدمہ نمبر بائیس میں قتل ، اقدام قتل، دھماکہ خیز مواد اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ دھماکے کی تحقیقات کیلئے ایس پی راول کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس میں حساس اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں ۔ مقدمے کے تفتیشی افسر انسپکٹر راجہ عبدالرشید کو مقرر کیا گیا ہے ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم چودہ روز میں تحقیقات مکمل کرے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.