عمران خان کی شادی کی اطلاع میڈیا کے توسط سے سنی: علیمہ خان –

 

اسلام آباد میں عمران خان کے نکاح کی خبروں میڈیا پر آنے کے بعد عمران خان کی بہن علیمہ خان کے گھر دیگر تین بہنیں عظٰمی خان ، نورین خان اور روبینہ خان بھی جمع ہو گئیں تاہم انہوں نے شادی پر تبصرے کے لئے کیمرے کے سامنے آنے سے معذرت کر لی اور فون پر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی کی خبر پوری دنیا کو ہے اور نہیں تو صرف گھر والوں کو اس شادی کا کچھ پتہ نہیں۔ انہیں میڈیا کے ذریعہ تمام صورتحال سے آگاہی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ بھی پتہ نہیں کہ شادی ہوئی ہے یا نہیں جس وقت اسلام آباد میں عمران خان کے نکاح کا اعلان کیا گیا اس وقت ان کی چاروں بہنیں لاہور میں موجود تھیں اور کوئی بھی بہن اس موقعہ پر بنی گالہ عمران خان کی رہائش گاہ پر تقریب میں مدعو نہیں تھی۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.