کراچی : کراچی ميں سی آئی ڈی نے قیوم آباد میں مقابلے کے دوران خودکش بمبار سمیت القاعدہ کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کرکے خودکش جیکٹ، دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا۔
قیوم آباد میں سی آئی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے کے دوران کالعدم القاعدہ کراچی کا امیر ساجد عرف کرجل، محمد ہاشم، ياسين عرف عرفات اور شميم عرف کمانڈو مارا گیا۔
سی آئی ڈی انچارج راجا عمر خطاب کا کہنا ہے دہشت گردوں نے حساس ادارے کے افسر کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارکھا تھا۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد ساجد 2009ء میں بنگلہ دیش سے کراچی آیا تھا، کراچی میں اس نے جعلسازی کے ذریعے نادرا کا جعلی کارڈ بنایا اور پھر وزیرستان ٹریننگ پر چلا گیا، مارے گئے ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی وارداتوں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، تخریب کاروں سے خودکش جیکٹ، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوئے ہیں۔
Leave a Reply