موسم سرما کی بارشیں فروری میں شروع ہوں گی: محکمہ موسمیات

 

محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں جاری دھند کی شدت میں اتوار سے کمی آنے کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے گلیات، مالا کنڈ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ سب سے کم درجہ حرارت سکردو اور پارا چنار میں منفی نو ریکارڈ کیا گیا۔ موسم سرما کی باقاعدہ بارشیں فروری کے پہلے ہفتے شروع ہو سکتی ہیں۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.