Breaking News

راول پنڈی امام بارگاہ دھماکا،جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا،رقت آمیزمناظر

 

راول پنڈی  :   راول پنڈی دھماکے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، شہر کی فضا سوگوارہے۔ دھماکے کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کرلیا گیا۔ تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹیم تشکیل دے دی گئی۔  پولیس نے بارہ مشکوک افراد کو دھرلیا۔

گزشتہ شب دھماکے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، علاقے سے رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد افسوس کیلئے پہنچنے تو اہل علاقہ نے تاخیر سے آنے پر ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ دھماکے کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کر لیا گیا ہے ۔ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی ‘ دھماکا خیز مواد کے استعمال ‘ قتل اور اقدام قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

ایس پی راول کی سربراہی میں مشترکا تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو دو ہفتوں میں تحقیقات مکمل کرے گی ۔ پولیس اور حساس اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بارہ مشکوک افراد کو گرفتار کیا ہے۔

جمعہ کی شب راولپنڈی کے علاقے چٹی ہٹیاں میں امام بارگاہ سے متصل گھر میں دھماکے سے پولیس اہلکار سمیت چھ افراد جاں بحق اور انیس زخمی ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved