بس آئل ٹینکر تصادم، جاں بحق افراد کی تعداد 64 ہوگئی

 

کراچی : کراچی سے شکارپور جانے والی بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم کے باعث آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 64  ہوگئی، حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔

لانڈھی لنک روڈ پر کاٹھور پل کے قریب ہولناک حادثہ  پیش آیا جس کے بعد قیامت صغریٰ کا منظر تھا، کراچی سے شکار پور جانے والی مسافر بس کا آخری سفر ثابت ہوا، بس تیز رفتار آئل ٹینکر سے جاٹکرائی، خوفناک دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔

بدقسمت بس میں 70 سے زائد مسافر سوار تھے لیکن صرف چند ہی باہر نکل سکے، واقعے کے بعد صوبائی وزراء بھی جائے حادثہ پر پہنچے، وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی نے اسٹیل ٹاؤن سے فائر ٹینڈر نہ بھیجنے کا شکوہ بھی کیا۔

شرجیل میمن نے سماء سے بات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، کمشنر کراچی نے بھی فائر بریگیڈ کے بروقت نہ پہنچنے کا اعتراف کرلیا، کہتے ہیں حادثہ ٹینکر ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.