متحدہ کی اپیل پر سندھ بھر میں یوم سوگ، کاروبار زندگی معطل

 

حیدرآباد : متحدہ قومی مومنٹ کے کارکنوں کے قتل  کیخلاف اندرون سندھ بھی سوگ منایا گیا، سڑکوں سے ٹریفک غائب اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہلاکت پر ٹنڈو الہ یار اور گرد و نواح، نصر پور، جھنڈو مری، چمبڑ سمیت دیگر علاقوں میں کاروباری مراکز، پیٹرول پمپس بند اور سڑکوں سے ٹریفک غائب رہی، مشتعل افراد نے سڑکوں پر ٹائر بھی جلائے۔

نوابشاہ میں بھی تاجر برادری کی جانب سے ایم کیو ایم کے یوم سوگ کی حمایت کی گئی، کاروبار مکمل طور پر بند رہا۔

حیدرآباد میں یوم سوگ کے موقع پر سڑکوں پر سناٹے چھائے رہے، کاروبار مکمل طور پر بند رہا،

میرپور خاص اور سکھر میں بھی یوم سوگ منایا گیا، اسٹیشن چوک، پوسٹ افس چوک، سبزی منڈی، میرواہ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپس بند رہے، سڑکوں سے ٹرانسپورٹ بھی غائب رہی۔

کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

خیرپور میں بھی مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.