متحدہ کے قائد الطاف حسین کا کل کی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

 

کراچی : متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کل کی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، رابطہ کمیٹی نے پیر کو یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا، کاروبار زندگی بحال رہیں گے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں کی ماورائے عدالت ہلاکت پر کل کی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، رابطہ کمیٹی سے کہا ہے کہ ہڑتال کی کال واپس لے۔

انہوں نے تاجر برادری سے کاروبار اور ٹرانسپورٹرز سے گاڑیاں چلانے کی بھی اپیل  کردی۔

دوسری جانب متحدہ رابطہ کمیٹی نے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر کل کی ہڑتال یوم سوگ میں بدل دی، تاہم کاروبار زندگی بحال رہیں گے۔ قمر منصور کہتے ہیں کہ پیر کو کاروباری مراکز کھلے اور ٹرانسپورٹ چلتی رہے گی۔

تاجر رہنماء جمیل پراچہ نے الطاف حسین کی جانب سے کاروبار کھلا رکھنے کی اپیل پر شکریہ ادا کیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.