وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ، ملک کی مجموعی صورتحال پر گفتگو

 

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ، پاک سر زمین پر دہشت گردوں کو کوئی جائے پناہ نہیں ملی گی ۔ جاتی امرا رائے ونڈ میں وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی اور امن و امان پر تبادلہ خیال ہوا اور دہشت گردوں کے خلاف سخت اور تیز ترین کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ، آپریشن ضرب عضب کامیابیاں سمیٹ رہا ہے ، پارلیمنٹ میں اکیسویں آئنی ترمیم کی منظوری سیاسی جماعتوں کی دہشت گردی کے خلاف یکسوئی کی مظہر اور قابل تحسین اقدام ہے ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.