ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کا دورہ کابل، افغان صدر سے ملاقات

 

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور افغان صدر اشرف غنی نے دہشتگردوں اور انتہاء پسندوں کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ افغان سفارتی ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ایک روزہ دورے پر اتوار کو کابل پہنچے اور افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان، افغانستان سرحد پر سیکیورٹی کی صورتحال، دہشت گردوں کی نقل وحرکت اور خطہ میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور افغان صدر اشرف غنی نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں علاقہ کی صورتحال کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.