Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

کارکنوں پر تشدد کرنیوالے پولیس اہلکاروں پر اللہ کا عذاب نازل ہوگا، الطاف حسین

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

کراچی : الطاف حسین کہتے ہیں سندھ حکومت نے ڈاکوؤں کو پولیس میں بھرتی کرلیا، مقتول کارکنوں پر تشدد کرنیوالوں پر اللہ کا عذاب نازل ہوگا، طالبانائزیشن اور داعش کی بات کہی تو قہقہہ لگایا گیا، میرے علاوہ کسی میں کھل کر بولنے کی ہمت نہیں، شہید فوجیوں کو ہلاک کہنے والوں کا بائیکاٹ کیا جائے، لال مسجد، مسجد ضرار ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، پولیس تشدد سے شہید کارکنوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں، کلینک میں گھس کر ڈاکٹرز کو قتل کیا گیا، پولیس حراست کے دوران فراز عالم پر تشدد ہوا، غریب والدین سے پولیس اہلکاروں نے رشوت بھی مانگی، جج نے فراز پر تشدد کا کوئی نوٹس نہیں لیا، سندھ حکومت نے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی نہیں کی۔

ان کا کہنا ہے کہ کارکنوں پر تشدد کرنے والوں پر اللہ کا عذاب نازل ہوگا، ایم کیو ایم نے آج تک بدلہ لینے کی بات نہیں کی، ہم نے کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا، اپنا مقدمہ ہمیشہ اللہ کی عدالت میں پیش کیا، وہی بہتر فیصلے کرتا اور قاتل انجام کو پہنچتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہوگئی، ڈاکوؤں کو پولیس میں بھرتی کرلیا گیا، کارکنوں کے قتل پر پیپلزپارٹی سے سوال کیا جائے، درندہ صفت پولیس اہلکاروں پر لعنت بھیجتا ہوں، کراچی کے تاجروں نے ہڑتال کی کال واپس لینے کی اپیل کی، یوم سوگ کو فاتحہ خوانی تک رکھا جائے گا۔

الطاف حسین کہتے ہیں کہ طالبانائزیشن اور داعش کی بات کہی تو قہقہہ لگایا گیا، عوام کو اپنی حفاظت کا بندوبست خود کرنا ہوگا، محلوں کی دکانیں، کلینکس اور گھروں کی حفاظت کا انتظام کریں، ڈرنا نہیں، قوت ایمانی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، دہشتگردوں کیخلاف جنگ کیلئے بہادر بننا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں کسی کمزور پر ہاتھ اٹھانے کا نہیں کہہ رہا، میرے علاوہ کسی میں کھل کر بولنے کی ہمت نہیں، شہید فوجیوں کو ہلاک کہنے والوں کا بائیکاٹ کیا جائے، لال مسجد، مسجد ضرار ہے۔

اپنے ایک بیان میں قائد ایم کیو ایم نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی دیکھ لیں متحدہ کے کارکنوں کو قتل کیا جارہا ہے، اگر ظلم کا سلسلہ نہ رکا تو عذاب پاکستان پر پڑے گا۔

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Be the first to comment

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Leave a Reply

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Your email address will not be published.