کراچی: متحدہ کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر مظاہرہ جاری

 

کراچی: کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج جاری ہے۔ رہنما کنٹینر پھلانگ کر پہنچے۔ الطاف حسین کہتے ہیں کارکنوں کے ساتھ دشمن سے بدتر سلوک کیا جارہا ہے۔
ایم کیوایم کے کارکنوں کی زیرحراست ہلاکتوں ، گرفتاریوں اور تشدد کے خلاف احتجاج کے لیے رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے سات گھنٹوں سے احتجاج جاری ہے۔

 

ایم کیوایم کے رہنما عامر خان،حیدرعباس رضوری، آصف حسنین کارکنوں کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر کنٹینر پھلانگ کر پہچنے ۔

 

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ کارکنوں کے ساتھ دشمن سے بدتر سلوک کیا جارہا ہے ۔ سازش کرنے والوں کو مکافات عمل کا سامنا کرناپڑے گا ۔

 

انہوں نے کہا وزیراعلیٰ سندھ ٹس سے مس نہیں ہورہے ۔ وزیراعظم اور آرمی چیف سے پوچھتے ہیں یہ کیا ہورہا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.