Breaking News

درسگاہوں میں سیکیورٹی انتظامات نامکمل، والدین شدید پریشانی میں مبتلا

 

حکومت کی طرف سے سخت ہدایات کے باوجود زیادہ تر نجی اور سرکاری سکولوں میں سیکورٹی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اکثر نجی سکولوں میں سیکورٹی اقدامات تو کئے گئے ہیں لیکن ہزاروں سرکاری سکولوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ والدین نے اس صورتحال پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے، میٹیل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹس کی تنصیب تو دور کی بات، سکول عملہ اپنی مدد آپ کے تحت ہی خستہ حال دیواروں کو بہتر بناتا دکھائی دیتا ہے۔ صرف سکولوں کی چار دیواری اونچی کرنے اور سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی پر شہری مطمئن دکھائی نہیں دیتے۔ پولیس اور انتظامیہ کا موقف ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے ایمرجنسی لائن قائم کی گئی ہے جبکہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ضروری تربیت بھی دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved