Breaking News

کارکنوں کا قتل: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

 

کراچی: کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور کارکنوں کے قتل پر ایم کیوایم آج ملک بھر میں یوم سوگ منا رہی ہے۔ تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے بھی حمایت کر دی۔

 

رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکن فراز عالم کو پولیس حراست میں قتل کیا گیا۔  قانون کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں۔

کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل پر ایم کیوایم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ ملیر کھوکھراپار پولیس کی حراست ميں فراز عالم کی ہلاکت پر متحدہ قومی موومنٹ نے ملک گیر یوم سوگ کا اعلان کردیا۔  اور کراچی کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے حمایت کا اعلان کر دیا ۔

رات گئے نیوزکانفرنس میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے انچارج قمرمنصور بولے فراز عالم کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں تھا۔ بلاجواز گرفتاری کے بعد رشوت طلب کی گئی۔ اور ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

انہوں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی بھی اپیل کی ۔ اور بولے کہ انکوائری کمیشن میں تمام ثبوت پیش کریں گے۔

 

انچارج رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے شکایت کرنا ہی فضول ہے۔

ایم کیوایم کے کارکنوں کو صبر کی اپیل کرتے ہوئے قمرمنصور کا کہنا تھا کہ قانون کی آڑ میں گھناؤنا کھیل جاری ہے۔ ایم کیوایم پولیس کے مظالم پر خاموش نہیں رہے گی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو ماورائےعدالت قتل کا جواب دینا پڑے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved