دہشتگردوں کا چچلو ایف سی پوسٹ پر حملہ ، سات اہلکار شہید

 

اتوار اور پیر کی درمیانی شب لورالائی سے ستر کلومیٹر دور میختر کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے چچلو ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا ۔ دہشت گردوں اور ایف سی کے درمیان کافی دیر تک مقابلہ جاری رہا ۔ اس دوران وائرلیس کے ذریعے مزید نفری بھی طلب کی گئی ، جب مزید نفری موقع پر پہنچی تو دہشت گردوں نے راکٹ لانچر سے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سات ایف سی اہلکار جن میں نائب صوبیدار افضل ، حوالدار سمیع اللہ، سپاہی محمد رمضان ، عتیق الرحمن ، شاہد گل اور تصور حسین موقع پر شہید ہو گئے ، علاقے میں سرچ آپریشن کے لیے تین ہیلی کاپٹر ، ایف سی کمانڈوز اور بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ایف سی کے ڈیلی ویجز کے چار ملازمین کو اغوا کر لیا جس کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ۔ سیکورٹی فورسز کا بڑے پیمانے پر علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.