قائم علی شاہ نے سکولوں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا

 

وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کراچی میں مختلف سکولوں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ سکولوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ کراچی میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے مختلف سکولوں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو بھی موجود تھے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ جن سکولوں میں چار دیواری نہیں اسے جلد تعمیرات کرائیں گے ۔ او لیول ، انگریزی میڈیم اور مشنری سکولوں کو خطرہ زیادہ ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سکولوں کے اطراف پولیس اور ریجرز کی پٹرولنگ بڑھائینگے ۔ تعلیمی ادارے سکیورٹی پلان پر جلد عمل درآمد کریں ۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ سکولوں کے دھمکیاں ملی ہیں ان کو فول پروف سکیورٹی دے دی گئی ہے اور سکولوں کی سکیورٹی کے لئے کراچی کو مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.