لاہور :تمام مشنری تعلیمی ادارے جمعرات تک بند رہیں گے

 

لاہور کے تمام مشنری تعلیمی ادارے جمعرات تک بند رہیں گے ، جبکہ سیکیورٹی انتظامات مکمل نہ ہونے پر ڈی ایچ اے کے دو تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ۔ لاہور میں موجود کیتھڈرل سکولز ، سینٹ انتھونی ، انجمن حمایت اسلام کالج برائے خواتین اور دیگر تمام مشنری سکولز آج نہیں کھل سکے ، سیکیورٹی انتظامات نامکمل ہونے پر مشنری اداروں کی انتظامیہ نے جمعرات تک کی مہلت لی ہے جس کے بعد سیکیورٹی کلیئر کرنے پر انہیں کھول دیا جائے گا ۔ پولیس نے ڈیفنس میں واقع ڈگری کالج فار گرلز اور ڈویژنل پبلک سکول جونئیر سیکشن کو انتظامات مکمل نہ ہونے پر بند کر دیا ہے ۔ ان اداروں میں آنے والے طلبا و طالبات کو واپس گھروں میں بھیج دیا گیا ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.