موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد پنجاب کے تعلیمی ادارے کھل گئے

 

موسم سرما کی طویل چھٹیوں کے بعد پنجاب کے تعلیمی ادارے بھی کھل گئے ۔ وزیر تعلیم پنجاب حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ۔ سولہ دسمبر سانحہ پشاور کے طور پر یاد رہے گا تو بارہ جنوری تعلیمی اداروں میں آنے والے طلبا کے جوش وجذبے کے حوالے سے یاد رہے گا ۔ طلبا کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے موسم سرما کی چھٹیاں طویل کی گئیں اور تعلیمی اداروں کے کھلنے کو اس سیکورٹی انتظامات سے ہی مشروط رکھا گیا ہے ۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے لاہور کی جس درس گاہ کا بھی دورہ کیا ، طلبا پر عزم ہی نظر آئے اور وزیر تعلیم پنجاب ان کے حوصلے کی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے ۔ تعلیمی اداروں کے دوروں کے دوران پروجیکٹرز پر وزیر تعلیم کو سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی اور وزیر تعلیم رانا مشہود کی جانب سے سیکورٹی میں رہ جانے والی خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.